سوات (سوات نیوز ڈا ٹ کام ۔ 27ستمبر 2017ء ) ہائیرایجوکیشن کمیشن کے آن کیمپس ٹریننگ پروگرام کے تحت تین روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیاجس میں یونیورسٹی کے انتظامی آفیسربشمول کلریکل سٹاف نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پریونیورسٹی کے انچارج و رجسٹرار ڈاکٹرحسن شیر نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں ہائیرایجوکیشن کمیشن کاشکریہ ادا کرتے ہوئے شرکاء پرزوردیتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے منتظمین کی حثیت ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتی ہے اورطلباء وطالبات، فیکلٹی ممبران اور علاقے کی عمائدین کی بہترانداز میں خدمات کے لئے جدیدطریقہ کارکوسمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی ایچ ای سی کے تعاؤن سے وقتاََ فوقتاََ اپنے سٹاف کے لئے ایسے مفید تربیتی پروگرامات کا انعقاد کرتی ہے۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی تربیتی پروگرامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں ٹریننگ آرگنائزر ارشد علی خان ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، شاہد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹرپی اینڈڈی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ اُن کی کوششوں سے وومن کیمپس کے لئے تیارشدہ پی سی ون کوہائیرایجوکیشن کمیشن دوسری یونیورسٹیوں کے لئے بطورماڈل پیش کرتے ہیں جوہمارے لئے باعث فخرہے۔
1,689 total views, 2 views today
Comments