سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواح میں صفائی کے دوران گندے نالے سے پرانا مارٹر گولہ برآمد ، سیکورٹی فورسز نے ناکارہ بنادیا، ناکارہ بنانے سے ہونے والی اواز نے ایک مرتبہ پھر لوگوں میں خوف وہراس پھیلادی ، مینگورہ، رحیم آباد اور سیدو شریف پولیس سٹیشن کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ رحیم آباد میں گندے نالے کی صفائی کرتے ہوئے
میونسپل کمیٹی کو پرانا مارٹر گولہ مل گیا ، جس کو سیکورٹی فورسز اور پولیس نے آج صبح گیارہ بجے سیدو شریف کے پہاڑ میں ناکارہ بنادیا، ناکارہ بنانے کی زور دار اواز دور دور تک سنائی دی ، جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سوات میں دھماکہ کی افواہ پھیل گئی اور لوگ ایک دوسرے کو فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے دھماکہ کی اطلاع دیتے رہے ، پولیس کے مطابق دھماکہ کی اواز مارٹر گولے کی تھی جس کو ناکارہ بنادیا گیا۔
327 total views, no views today


