سوات، ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے خاتون رکن اسمبلی نادیہ شیر خان نے سیدو شریف ہسپتال میں میڈیا سے با ت کرنے سے انکار کردیا، خاتون ممبر صوبائی اسمبلی خسرہ ٹیکوں سے بے ہوش ہونے والے بچوں کی عیادت کیلئے سیدو شریف ہسپتال ائی تھی ، جب وہ ایمر جنسی وارڈ سے باہر نکل ائی تو میڈیا کے نمائندوں نے نادیہ شیر خان سے پوچھا کہ
صوبائی حکومت نے صحت کا انصاف مہم شروع کررکھا ہے، جس کے ثمرات یہ ہے کہ سکول بچے خسرہ ٹیکوں سے بے ہوش ہورہے ہے تو صوبائی حکومت کا موقف کیا ہے ، نادیہ شیر خان سوال کا جواب دینے کی بجائے کہہ گئی مجھے میڈیا سے بات نہیں کرنی ہے، اور نہ ہی اپ لوگوں کے جوابات دینے ہے ، اور اپنے گاڑی میں بیٹھ کر خود کو بری الذمہ قرار دیکر چلی گئی ، ممبر صوبائی اسمبلی نے ہی ڈاکٹروں سے بات کی اور نہ ہی صوبائی حکومت کا موقف میڈیا کے سامنے رکھا۔ نادیہ شیر خان چند منٹ ہسپتال میں رکھنے کے بعد واپس چلی گئی ۔
536 total views, no views today


