خوازہ خیلہ سوات، پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں انوکھا میرٹ کے طریقہ کار سے ٹاپ ٹین آنے والے 121 اگریگیٹ لینے والے امیداوارں کے لئے یونین کونسل میں پوسٹ نہ ہونے کے وجہ سے پوسٹ سے محروم رہ گئے ، جبکہ یونین کونسل وائز 104 اگریگیٹ لینے والے امیدواروں کو پوسٹوں پر تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا ، قابل امیدواروں میں ایک با پر مایوسی پھیل گئی ہے ،
انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قابلیت اور 121 اگریگیٹ لینے پر حکومت ہمیں یہ صلہ دے رہے ہیں کہ آج ہم نوکریوں سے محروم ہیں ، انہوں نے حکومت پر واضح کیا جس نے آٖفیسروں نام نہاد میرٹ کے نام پر نے پوسٹنگ کا حالیہ طریقہ کار بنایا ہے ایکسر غلط اور ظلم پر مبنی ہے ، انہوں نے اس طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پر واضح کیا کہ میرٹ لینے والے امیدواروں کو ان کے حق دلایا جائے ، انہوں نے کہا اگر حکومت میرٹ پر یقین رکھتی ہے تو آئندہ آنے والے پوسٹوں کے لئے پھر سے ٹسٹ سے مستثنیٰ قرار دے کر ویٹینگ لسٹ پر رکھی جائے ، بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے ۔
449 total views, no views today


