سوات،دارالعلوم تعلیم القرآن خوڑ پلو چارباغ میں سالانہ دورہ تفسیر القرآن ، دستار بندی قرا ء و حفاظ کرام اور تقسیم اسناد کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاک آرمی یونٹ 18 ہارس کے میجر آیاز صاحب نے خصوصی شرکت کی اور فارغ طلباء میں اسناد تقسیم کیا گیا۔ جس کے بعد میجر آیاز صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے عوام اور مدرسہ
کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور فارغ طلباء کو مبارک باد دی ۔ اسموقع پر دارالعلوم تعلیم القرآن کے سرپرست اعلی مولانا عبد الرحمان اسعد صاحب ، مہتمم مدرسہ مولانا عبد الغفور ارشد صاحب ، اور ناظم تعلیمات مدرسہ ہذا مولانا گل داد خان صاحب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مدرسہ پچاس سال سے علاقے کے عوام کو دین اسلام کے علوم سے فیضیاب کر رہے ہیں ، اس کی بنیاد حضرت قاضی صاحب مرحوم نے پچاس سال قبل رکھی تھی اور انشاء اللہ ہم حضرت قاضی صاحب کے نقش قدم پر اس مدرے کی خدمت تا حیات جاری رکھینگے ۔
492 total views, no views today


