سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سیر تلیگرام کے پہاڑی علاقہ تمبہ گٹ دھماکے مین شہید او رزخمی ہونیوالے افراد سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل ، دو افراد زخمی ایک شہید، سول ہسپتال میں فورسز ، پولیس کے جوان تعینات، دھماکے کی جگہ پر فورسز اور پولیس کے جوان پہنچ گئے ، تفتیش شروع کردی گئی، تفصیلات کے مطابق تمبہ گٹ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے شہید اور زخمی افراد کو سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا، جہاں پر دو زخمی افراد کی علاج جاری ہے، پولیس اور فورسز کے جوان بھی ہسپتال میں تعینات کردیئے گئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں عوام بھی ہسپتال میں جمع ہے ، دوسری طرف پہاڑی علاقہ میں فورسز اور پولیس نے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے.
1,900 total views, 2 views today
Comments