سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 02 اکتوبر 2017 ء ) پی کے پچاسی سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق امیدار صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ سے علیدگی اختیار کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ، زرائع کے مطابق میاں شرافت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو بتایا ہے کہ امیرمقام نے شانگلہ سے آکر سوات کوہستان میں پارٹی کو یرغمال بنا رہے ہیں۔ الیکشن 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرونگا اگر پارٹی ٹکٹ دیا تو پی ٹی آئی سے الیکشن لڑوں گا۔ اگر نہیں دیا تو پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں گے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق میاں شرافت کی شمولیت کے بعد PK-85 سے پی ٹی آئی کی بھاری اکثریت سے جیت واضح ہوچکی ہے۔
1,740 total views, 4 views today
Comments