سوات ، خیبر پختو نخواہ کے دیگر علاقوں کے طر ح سوات کے صحافیوں نے بھی فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اپیل پر سوات پر یس کلب میں سینئر صحافی حامد میر کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں تقریب کا انعقا دکیا تقریب میں سوات پریس کلب کے صحافیو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے سوات پریس کلب کے چیر مین رشید اقبال ،جنر ل سکرٹری سوات پریس کلب اور سوات میں جیو نیوز کے بیورچیف محبوب علی ،چیف آرگنائزر غلام فاروق ،وائیس چیر میں غفور خان عاد ل ،سوا ت یونین آف جرنلسٹس کے صد ر حٖضر ت بلال ،جنرل سکرٹری شیر ین ذاد ہ نے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ حامدمیر پر قاتلانہ حملے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حامد میر پر ہونے والا حملہ نہ صر ف حامد میر پر کیا گیا ہے بلکہ اُن پر کئے گئے حملے کو ہم پورے صحافتی برادری پر حملہ تصو رکرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حامد میر پر کئے گئے حملے کے اب تک ہونے والے تحقیقات میڈیا اور عوام کے سامنے لائیں اور حامد میر کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں اُنہوں نے کہاکہ ہم حامد میر کے ساتھ تھے ہیں اور رہینگے بعد ازاں حامد میر کے جلد صحت یابی کے لئے اجتماعی دعاکی گئی جبکہ حامد میر پر ہونے والے حملے کے خلاف سوات پر یس کلب کے صحافیوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں صحافیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت حامد میر کے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دیں صحافیوں نے حامدمیر کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے صحافیوں کو تحفظ دینے اور جیو اور جنگ گروپ پر لگائے جانے والے پابندیوں کو اُٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔
430 total views, no views today


