سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) پیرامیڈیکس اپ گریڈیشن کیس کی سماعت ، مسلسل تین نوٹسز کے باوجود محکمہ صحت کا عدالت عالیہ کو جواب نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار ، 10 دن کی آخری مہلت ، جواب نہ دینے پر سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم، پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ دیگر محکموں کے مقابلے میں اگلے گریڈوں کے بہت کم شرح تناسب کیخلاف صوبہ خیبر پختونخوا پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ( حق پرست ) نے 2016 میں ایک رٹ نمبر 405/16 دائر کی تھی 26 ستمبر کو کیس کی سماعت ہوئی جس میں بطور مختار میانگل علیم اور ریاض علی شاہ پی ایم اے سیدو ٹیچنگ ہسپتال محمد رحیم ، حامد ضیاء تیمرگرہ ، خورشید تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بطور مختیاران پیش ہوئے پٹیشنرز کی طرف سے ممتاز وکیل اور سابق اے اے جی جاوید خان نے دلائل پیش کئے اور واضح کیا کہ ظلم نا انصافی کی انتہاء یہ ہے کہ آج اس صوبے میں 30 سال سروس سنیارٹی اور آج بھرتی ہونے والے پیرامیڈیکس ایک ہی سکیل 12 میں کام کر رہے ہیں جس کے اور محکمے میں مثال نہیں ملتی وزیراعلیٰ کی ہدایات پر تیار کردہ سمری 2014 جو کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے خود تیار کی ہے اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے اور یہ ہزاروں پیرامیڈیکس کے ساتھ نا انصافی ہے عدالت عالیہ کی طرف سے مسلسل تین نوٹسز کا جواب نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور 10 دن کی آخری مہلت محکمہ صحت کے اعلیٰ سران کو دیدی مقررہ مدت میں جواب نہ دینے پر عدالت کے جج صاحبان سیکرٹری ہیلوتھ اور ڈی جی ہیلتھ کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیدیا ۔
1,243 total views, no views today



