سوات ، وزیر اعلیٰ کے مشیر محب اللہ خان اورڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ،ڈاکٹر مسیحا بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،سوات کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،سوات میں ڈینٹل کالج اور نرسنگ کالج کے قیام سمیت نئے اسپتال کے قیام کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدومیڈیکل کالج میں پاکستان ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع سوات کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے تھے ،
اس موقع پر سیدومیڈیکل کالج کے پرنسپل اورچیف ایگزیکٹیوسیدوشریف تدریسی اسپتال ڈاکٹر تاج محمد خان،پاکستان ڈاکٹر ایسوسی ایشن سوات کے نومنتخب صدر ڈاکٹر عبدالواسع ،سابق صدر ڈاکٹر لیاقت علی نے بھی خطاب کیا جبکہ سینئر ڈاکٹر عزیز احمد نے سوات میں نئے اسپتال کے قیام جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما اخترعلی خان نے اسپتالوں میں افٹرنون اوپی ڈی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر محب اللہ خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ،انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیں تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے اور ہم ایک جذبے کے تحت اسی تبدیلی کے لئے کوشاں ہیں اور بہت جلد سوات کے عوام بھی اس تبدیلی سے مستفید ہوں گے انہوں نے کہاکہ سوات کو ماڈل ضلعی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ سوات کے اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری کے لئے ایم پی اے فضل حکیم کے فنڈسے رقم مختص کی جائے گی تاکہ اس مشینری کو عوام کی سہولت کے لئے استعمال میں لایا جائے انہوں نے کہاکہ سوات میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت سنجیدہ ہے اور اساتذہ اور کلرکوں کے بعد اب ڈاکٹروں اور پرامیڈیکس کے اپ گریڈیشن کے لئے کام کیا جارہا ہے لیکن اسپتالوں میں کسی قسم کی لاپرواہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے سیدوشریف تدریسی اسپتال کی تعمیر میں استعمال ہونے والی اراضی کے مضارعین کے ساتھ بھی مناسب تعاون کیا جائے گا ۔
476 total views, no views today


