سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں نامعلوم افراد نے چاقو کے وارکرکے نوجوان کو قتل کردیا، پولیس ذرائع خوازہ خیلہ کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے گائوں بارگین کے نوجوان علی زیب ولد بوستان کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ،جس کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ایف ائی ار درج کرکے لاش کو ورثائ کے حوالے کردیا
1,876 total views, 2 views today
Comments