سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ بازار میں این ایچ اے کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز کیخلاف تاجر برادری کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا، جس میں تاجر برادری کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی، اس موقع پر تاجر برادری ڈاکٹر حیدر کے بھائی بہادر علی خان ضلعی کونسلر سیراج خان نے مزید کٹائی کو یکسر مسترد کردیا اور کہاکہ پہلے بھی خوازہ خیلہ بازار کے تاجروں نے قربانی دی ہے اوراپنے قیتمی جائیداد کو حکومت کے حوالے کیا لیکن اب مزید یہ برداشت نہیں کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے تاجربرادری کوتنگ کیا جارہا ہے،تاجبر برادری کے خدشات کے ختم کرنے کیئے دس رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی جنہوں نے اس حوالے سے ایک وفد اسسٹنٹ کمشنر آصف علی کیساتھ ملاقات کی، اے سی نے کہا کہ مجھے اس واقعے کے حوالے سے معلومات نہیں ہے، انہوں نے کل دس بجے تک کا وقت مانگ لیا، اور کہا کہ این ایچ اے کے حکام سے اس حوالے بات کی جائے گی، دوسری طرح یہ کہا جارہا ہے کہ بشام روڈ پر قائم تجاوزات کیخلاف اب اپریشن کیا جائیگا ۔
1,738 total views, 2 views today