سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن اور ناکہ بندیاں،چرس،دیسی شراب اور پستول برآمد ،مشتبہ سمیت دیگرملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سیدو شریف نے نفری کے ہمراہ سرچ اپریشن کیدوران 285گرام چرس برآمد کی،5مشتبہ سمیت 12افرادگرفتار۔ایس ایچ او بنڑ ذاہد خان نے کاروائی کرتے ہوئے عامر نواب ولد سلطان گل سکنہ نویکلے سے 450گرام چرس برآمد کی دیگر ملزمان سے 175گرام چرس ، 4لیٹر دیسی شراب،کرایہ داران ایکٹ 1گرفتار،کٹ گاڑی بنانیوالے 1گرفتار۔اسی طرح ڈی ایس پی خوازخیلہ باچا حضرت کے نگرانی میں ایس ایچ او خوازہ خیلہ نے شالپین،کوٹنی،لنڈیکس اور دیگر علاقوں میں سرچ اپریشن اور ناکہ بندیاں کرتے ہوئے 6.75لیٹر دیسی شراب موٹر کار نمبرB1594 نوشہرہ سے برآمد کرلی ملزم ثنا ء اللہ ولد افتاب احمد سکنہ بشام حال گلکدہ کو گرفتار کر لیا جبکہ علی ر حمن سکنہ یوسف آباد خوازہ خیلہ کے قبضہ سے 30بور پستول برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
1,850 total views, no views today



