مینگورہ ، انصاف پیرا میڈیکس فورم خیبر پختونخوا کے صدر محمد آیاز خان صوبائی چیئرمین شکیل احمد اخون زادہ اور صوبے کے انصاف پیرا میڈیکس کے تمام ڈویژنل صدور اور صوبائی کیبنٹ ممبرز نے 22 مئی 2014 ء کو صوبائی ہیلتھ سیکرٹریٹ کے کیبنٹ روم میں صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی سے ملاقات کی جسمیں سپیشل سیکرٹری صحت بھی موجود تھے ، اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر صحت سے صوبے کے تمام دس ہزار برادری کے لیے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا گیا اور اس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،
انصاف پیرا میڈیکس نے حکومت کی طرف سے اساتذہ کلرکس برادری کے اپ گریڈیشن کے فیصلے کو ایک اچھا اقدام قرار دیا اور اسی پس منظر میں پیرا میڈیکس سٹاف کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر سٹاف میں پائی جانیوالی بے چینی اور احساس محرومی پر تفصیلی بحث ہوئی ، پیرا میڈیکل سٹاف کئی محکموں کے ملازمین کے ساتھ تعلیمی قابلیت اور پروفیشنل لحاظ سے برابری کے مقابلے میں کہی زیادہ سخت فرائض سر انجام دیتے ہیں ، اس کے باوجود انہیں انتہائی حقیر بنیادی پے سکیل 9 میں رکھا گیا ہے ، وزیر صحت نے وفد کا موقف سننے کے بعد اس سلسلے میں محکمے کے اعلیٰ حکام کو جلد از جلد عملی اقدام نے وزیر صحت کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور صوبے کے تمام پیرا میڈیکس برادری کو خوشخبری دی کہ عنقریب انکے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔
494 total views, no views today


