ڈیڈک سوات کے چیئر مین و ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات جیل کی تعمیر کے لئے اقدامات جاری ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ سال 2014/15 کے اے ڈی پی میں اسے شامل کرکے تعمیراتی کام کا آغاز کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہا کہ دو حکومتیں گزرنے کے باؤجود سوات کے عوام کو درپیش اس اہم مسئلے کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی
جس پر ہم نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواسے خصوصی ملاقات میں ان کو اس اہم مسئلے سے آگاہ کردیا جس پر انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے اسے اے ڈی پی نمبر820 میں سوات جیل کی تعمیر کو شامل کرکے 65 لاکھ روپے کنسلٹنٹ ،سروے اور نگرانی کے لئے مختص کردئیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ سال 4014/15 کے اے ڈی پی میں اسے شامل کرکے بہت جلد سوات جیل کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا جس سے لوگوں کو قیدیوں کے حوالے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔
364 total views, no views today


