راولپنڈی(این این ائی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پائیدار امن کے قیام تک جاری رہے گی جب کہ جوانوں اورافسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل عامر واحد کے لاہور میں واقع گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں اورافسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جب کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ دیرپا امن کے قیام تک جاری رہے گی
1,566 total views, 2 views today
Comments