مدین بحرین کے علاقہ پشمال میں سواریوں سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا ،دس بچوں سمیت سولہ افراد جان بحق ،سات شدید زخمی ،جبکہ ٹرک میں موجود آٹھ پالتو جانور بھی ھلاک، پنجاب کے علاقہ کھاریاں سے تین خاندانوں نے ایک ٹرک سوات کے علاقہ اتروڑ کے لئے بک کیا ٹرک کا نمبر EP.6209تھا کالام جاتے ہو ئے بحرین کے علاقہ پشمال کے قریب ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگرا
جس کے نتیجہ میں دس بچے،پانچ خواتین اور ایک مرد موقع پر ھلاک ہو گئے ھلاک ہو نے والوں میں نور محمد ولدافسر خان،عمر چالیس سال ،سعید اللہ ولد گل محمدعمر ایک سال،احسان اللہولد نور محمد عمر چودہ سال ،سہیل ولد گل محمدعمر پانچ سال،حمزہ ولد نور محمد عمرچھ سال،شاکر اللہ ولد نور محمدعمرچار سال، ذاہد ولد افسر خان عمر ستائیس سال، مسماتہ بی بی سلمیہ دختر افضل خان عمر آٹھارہ سال ،آمنہ عمر شودہ سال،سمینہ عمر تیرا سال،فہم الہی عمر بارہ سال،انجم آباد عمر پانچ سال،سلیقہ بی بی عمر سالہ سال،تنضلہ شاہین عمر چار سال،عنایت شاہین عمر تین سال،عمیہ شاہین عمر دوسال پسران محمد نزیر موقع پر ھلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں میں مسماتہ ضہان بی بی،گل محمد،محمد نزیر،اختر شاہین،اسد اللہ، محمد زمان،بس بی بی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو کالام ہسپتال اور بعد میں سید و شریف ہسپتال پہنچا دیا گیا زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے اس کے علاوہ آ ٹھ پالتوں جانور جس میں گائے بیھنس شامل ہیں ھلاک ہو گئے۔
469 total views, no views today


