تحصیل کبل گاؤں ٹیغک میں مختلف سیاسی پارٹیوں کو دھچکا ،سرگرم سیاسی شخصیات ابو حریر پاچا،مہربان شاہ،سید شاہ اور دیگر نے خاندانوں اور درجنوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے ایک بڑی شمولیتی اجتماع مہربان شاہ کے رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں سابق ایم این اے مولانا ڈاکٹر فضل سبحان،تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی،تحصیل کونسلر محمد ذادہ،احمد حسین ،امیر زون پی کے 82رفیع اللہ،معروف شاعر حسین احمد صادق،ڈاکٹر لطف اللہ،ظاہر شاہ ایڈوکیٹ،ڈاکٹر محبوب علی خان،پروفیسر عبد الودود،رشید احمد،انعام الحق اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نئے ساتھیوں کو اسلامی بھائی چارہ میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ 80ارب ڈالر کا قرضہ لے کر سفید جامہ میں ملبوس سیاسی ڈاکوؤں نے ملک کے بچے بچے کو لاکھوں کا مقروض بنا دیا ہے الیکشن کے دوران پر کشش نعروں کے بدولت عوام کو دھوکہ دینے والے سیاسی مداری اقتدار تک پہنچنے کے بعد غریبوں کی دکھ درد اور ضروریات بھول جاتے ہیں اور عیش و عشرت اور قومی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں اسی وجہ سے غریب عوام مسائل و مشکلات سے دوچار ہوکر زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی مذہبی جماعت ہے جسکا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے تاکہ عام آدمی کو بھی انکے حقوق فراہم ہوسکے کیونکہ ملک کی تاریخ میں چند پارٹیوں کے خاندانی قائدین نے سیاسی بادشاہت قائم کرتے ہوئے ملک کے جملہ وسائل پر قبضہ جمارکھا ہے جبکہ قومیت کا نعرہ لگانے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے ہے انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے جس کا صحیح استعمال بحیثیت مسلمان ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے لہذا آنے والے الیکشن میں اپنا قیمتی ووٹ ضائع ہونے سے بچا کر خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار جماعت اسلامی کے صالح لوگوں کے حق میں استعمال کریں کیونکہ اختیارات کے بغیر غیر اسلامی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا ملک سے خاتمہ اور اسلامی نظام کا نفاذ ممکن نہیں اس موقع پر تحصیل ناظم حاجی رحمت علی نے تحصیل کونسل اور ٹی ایم اے کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے یقین دلایا کہ تحصیل کبل کے عوام کو زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں عوام براہ راست رابطہ کریں کسی کی حق تلفی برداشت نہیں کرینگے۔
1,984 total views, no views today



