مینگورہ ، یو ایس ایڈ ، میڈا اور لاسونہ ارگنائزیشن کی جانب سے دس ہزار خواتین کو فنی تربیت کا تین سالہ پروگرام اختتام پزیر ہوا ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسر خان تھے ۔اس موقع پر لاسونہ کے ایگزیکٹیو ڈاریکٹر اعظم خان نے کیا کہ ہنر مند خواتین کا یہ تربیتی پروگرام جون 2011میں شروع کیا گیا تھا
اور اس پروگرام میں سوات ، دیر اور ضلع ملاکنڈ کے دس ہزار خواتین کو کڑھائی سلائی کے ہنر میں تربیت دی گئی اور ان کو نت نئے طریقوں سے اگاہ کیا گیا جس کے بعد ان خواتین نے گھروں میں بیٹھ کر اپنے ہنر کے زریعے امدن کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اب ان خواتین کے ہاتھوں کے بنے ہوئے اشیاء کو ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ میں پسند کیا جاتا ہے اور زیادہ قیمت پر خریدا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اب یہ خواتین پراجیکٹ کے بغیر گھر میں بیٹھ کر کڑھائی سلائی کرکے اپنے گھرب کا خرچہ چلا سکتی ہے ، اموقع پر تقریب سے اپنے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسر خان نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔
415 total views, no views today


