سوات ،سوات میں مختلف واقعات کے دوران دو خواتین جھلس گئے ، چاقو کے وار سے دو افراد زخمی ،امانکوٹ میں زہریلی دوا کھا کر دوشیزہ نے خودکشی کرلی ، سوات کے سیاحتی علاقہ بحرین میں صحافی خورشید احمد حقانی کے گھر میں گیس سلینڈر اچانک پھٹ گیا ، جس سے دو خواتین جھلس گئی ، جن کو شدید تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ،
مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ ملوک آباد میں شاہد ہ ولد اعبدالحمید سکنہ ملوک اباد نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر زہریلی دوا کھا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔ اسی طرح سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ پلدرام میں معمولی تکرار پر بھائی نے چاقو کے وار کرکے اپنے بھائی اور چچا زاد بھائی کو زخمی کردیا ، جس کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال خوازہ خیلہ پہنچایا گیا۔
438 total views, no views today


