مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے رہنما ضلعی کونسلر فیروز شاہ ایڈوکیٹ اور فیاض خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہماری عملی کوششیں جاری ہیں ، بی ایچ یو ڈھیرئی کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے جدوجہد کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایچ یو ڈھیرئی میں تعمیراتی منصوبوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نائب ناظم تحصیل کبل انجینئر حنیف خان ، ناظم ویلج کونسل محمد عالم خان ، ایم این اے مراد سعید کے ایڈوائزر خورشید احمد ، کونسلر ارشاد ، سجا خان ، بی ایچ یو کے انچارج ڈاکٹر اکرام خان ، رحمت عالم ، ہدایت ، شعیب اور دیگر بھی موجودتھے ، فیروزشاہ ایڈوکیٹ اور فیاض خان کے لاکھوں روپے فنڈز سے بی ایچ یو میں ایک کمرے کی تعمیر ، فرنیچر کی فراہمی اور پورے بلڈنگ کی رنگ و روغن کی گئی ہے ، بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے بی ایچ یو ڈھیرئی کو مزید سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ انچارج ڈاکٹر اکرام اور دیگر عملہ کی انتھک محنت کی وجہ سے بی ایچ یو سے عوام مطمئن ہونے کی وجہ سے تمام عملہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
1,261 total views, no views today
Comments



