سوات ( نمائندہ سوات نیوز ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ حقیقی عظیم لوگ وہ ہوتے ہیں جو اپنا آرام اور راحت ضرورت مند انسانوں کے آرام و راحت پر قربان کر دیتے ہیں۔عبدالستارایدھی مرحوم اور ان کے خاندان کے افراد کا شمار بھی ان خوش قسمت لوگوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایدھی مرحوم نے جو پودا لگایا تھاوہ عظیم الشان درخت بن چکا ہے اوریہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ضرورت مند اور دکھی انسانوں کو بھی سایہ فراہم کر رہا ہے۔وہ منگل کے روزڈی سی آفس سوات میں ایدھی فاونڈیشن کے زمہ داروں کیساتھ ایک اجلاس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں فاونڈیشن کے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔صوبائی کوآرڈینیٹرنے چیئرمین ڈیڈک کو بتایا کہ ایدھی سنٹرسوات کو چھ مزید ایمبولنس فراہم کئے جا رہے ہیں کیونکہ سوات ایک کثیر آبادی والا ضلع ہے اور اس ضلع کے عوام نے قدرتی افات اور دہشت گردی میں بہت تکالیف اٹھائی ہیں ۔فضل حکیم خان نے فاونڈیشن کے اس فیصلے کی زبردست تعریف کی اور یقین دلایا کہ فاونڈیشن کی سرگرمیوں میں سوات کے منتخب نمائندے ،ضلعی انتظامیہ ،بلدیاتی نمائندے اور سماجی کارکن بھر پور تعاؤن کرینگے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایدھی فاونڈیشن کے اس اقدام کے نتیجے میں ضلع کہ بیماروں ،زخمیوں اورحادثات کے متاثرین کو بر وقت طبی امداد ملنے میں بہترین سہولت حاصل ہوگی ۔انہوں نے ملک کے صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایدھی فانڈیشن جیسے ادروں کیساتھ فراخدلانہ تعاون کریں اور خود بھی دکھی انسانیت کیلئے آگے آئیں کیونکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا یہ بہترین راستہ ہے۔اس موقع پر سی ایم کمپلینٹ سل سوات کے انچارچ سہیل سلطان،پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء افتخار خان اور عدنان خان بھی موجود تھے۔
1,278 total views, no views today



