سوات(رحیم خان سے )جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود رہنماء ڈاکٹر امجد علی اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد اور مہتمم مولانا حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ایک اسلامی معاشرے کی قیام کیلئے جے یو ائی مولانا فضل الرحمن کے قیادت میں عملی کام کرتے ہیں اور اگر عوام الیکشن 2018میں ساتھ دیا تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں ایک اسلامی معاشرے قائم نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مغربی طرز زند گی کو عملی جامہ پہنانے اور اس کو قانونی شکل دینے کیلئے یہودی لابی کی کوشش جاری ہے لیکن جمعیت علماء اسلام ایسا ہر گز نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بیدرہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مختلف جماعتوں کی بڑی تعداد میں خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت جے یو ائی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے تبدیلی کی نعرے کو صرف ناچ گانوں اورمخلوط ڈانس تک محدود کرکے صوبے کی تمام فنڈز صرف ناچ گانوں پر خرچ کردی اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ صوبے کو دیوالیہ بنا کر اب حکومت سرکاری ہسپتالوں سکولوں اور کالجوں کو بنی گالہ اور اپنے شاہ خرچیوں کیلئے فروخت کرتے ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے یہ کام ہرگز نہیں ہونے دینگے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن 2018میں جے یو ائی کا ساتھ دیکر ملک کو ایک صالح قیادت فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں
1,188 total views, no views today



