سوات، سوا ت کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ، اوران کی مشکلات کا ازالہ کی جائے گا ،پیس فارمائی رائٹ اور ایس ڈی ایس کے ساتھ سوا ت کے سینئر صحافیوں ، پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق اور شہزاد عالم کے ساتھ ملاقات ہو ئی
جس میں پیس فارمائی رائٹ کے پروگرام منیجر رابعہ بیگ اور ایس ڈی ایس کے پروگرام منیجر صابر خان سمیت دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں غلام فاروق اور شہزاد عالم نے کشید گی اور اپریشن کے دوران سوات کے صحافیوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور انکے مشکلات سے اگاہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے حقوق او رانکے مشکلات کے ازالے کے لئے تجاویز پیش کئے ، رابعہ نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے امن کی بحالی کے لئے جو خدمات سرانجام دیئے ہیں وہ روزروشن کی طرح ہے اور انکے مشکلات کے سلسلے میں بھر پو ر تعاون کرینگے اور بہت جلد سوا ت پریس کلب کا دورہ کرکے ان کے لئے خصوصی پکیج کا اعلان کرینگے۔
441 total views, no views today


