بریکوٹ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) لنڈاکی پولیس کی کامیاب کاروائی ۔ بھاری مقدار میں چر س برآمد ، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج مزید انکشافات متوقع ۔ ڈی پی او سوات کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان کے قیادت میں لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج آے ایس آئی کلیم جان خان نے پولیس بھاری نفری کے لنڈاکی چیک پوسٹ کے مقام ناکہ بندی کی تھی کہ اس اثنا میں ایک بکسہ فلائنگ کوچ میں سوار ایک شخص محمد ابراہم ولد معتبر خان ساکن خیبر ایجنسی جمرود کے تلاشی لی تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے چپل سے 1210 گرام اعلیٰ کوالٹی چر س برآمد ہو ئی۔ پولیس نے ملزم محمد ابراہم ولد معتبر خان کو موقع پر گرفتار کرکے ان خلاف مقدمہ درج کر لیا ، اس حوالے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم کے خلاف مہم جاری رہیگا ، جرائم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ، تمام چیک پوسٹوں پر پولیس کی نفری ہائی الرٹ کردیا ، جس کی نگرانی خودکر رہا ہوں ۔ جرائم میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئی گی
1,684 total views, no views today



