سوات، سوات کے علاقے درشخیلہ میں بچے کو انجکشن لگتے ہی ری ایکشن ہونے سے جاں بحق ہوگیا ،مٹہ پولیس نے ڈسپنسر کے خلاف انکوائری شروع کردی ،ایس ایچ او مٹہ پولیس اسٹیشن انسپکٹر سید امجد علی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی علاقے درشخیلہ میں مقامی ڈسپنسرعمر حلیم نے ایک چھ سالہ بچے اکرام ولد صباخان کو ڈاکٹر کی جانب سے لکھاگیا انجکشن لگایا تو اس نے ری ایکشن کیا جس سے بچے کی موت واقع ہوئی ،انہوں نے کہاکہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے دفعہ174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے ۔
سوات، سوات کے علاقے ڈھیرئی میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی دواپی لی ،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردی گئی ،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے ڈھیرئی میں شادی شدہ خاتون مسماۃ (ز) نے مبینہ طور پر گھر میں موجود زہریلی دواپی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی ،جسے فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردی گئی ہے جہاں پر اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
496 total views, no views today


