سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) خوازہ خیلہ محکمہ واپڈا کا کمال ، سعودی پلٹ شخص پر غیر قانونی ایف آئی آر درج کردیا ، ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقے کوٹنئی کا راہائشی فضل معبود ولد فضل الٰہی جو کہ سعودی عرب میں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے محنت مزدور ی کرتا ہے چند ماہ قبل چھٹی پر اپنے علاقے آیا ، گزشتہ روز محکمہ واپڈ ا کے ایس ڈی او نعمان خان نے کے جانب سے خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی کہ لائن کفایت اللہ ڈیوٹی پر تھے کہ اس دوران فضل معبود نے ان کے ساتھ چیڑ چاڑھ کی لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ، جس پر حاجی فضل معبود کے خلاف پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ میں 427,186اور 39A کے تحت مقدمہ کیا گیا ، حاجی فضل معبود نے گزشتہ روز مقامی عدالت سے قبل گرفتاری ضمانت کردی ،محکمہ واپڈا کے اس رویئے کے خلاف علاقے کے عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور ایس ڈی او اور مقامی لائن مین کے نامناسب وریئے اور معزز شہری پر ناجائز ایف آئی آر ختم کرنے اور مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
1,022 total views, no views today



