چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے یونین کونسل رحیم آباد اور یونین کونسل بنڑ رابطہ پل کا افتتاح کردیا۔منصوبہ ایک کروڑ40لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ۔اس موقع پر ایس ڈی او ایریگیشن بختیار خان ،پی ٹی آئی سینئر رہنماء شیرافگن کاکا،ضلعی کونسلر ابن امین،جاوید خان،اخترعلی خان، ناظم مسلم خان ،ناظم اختر علی،نائب ناظم فاروق خان جنرل کونسلر حاجی نواب اور علاقے کے معززین ، علاقے کے کونسلرز ، پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام کے کثیر تعداد موجود تھے ۔پل تعمیر ہونے پر علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر، خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور دعا کی گئی ۔چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایسے قابل عمل نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں ادارے حکمرانوں کو چاپلوسی کی بجائے براہ راست عوام کے خدمت گار اور جوابدہ ہیں۔صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھااس وقت پوری قوم کی نگاہیں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان پر لگی ہوئی ہے اور یہ واحدقیادت ہے جو پاکستان کو نہ صرف بحرانی کیفیت سے نکال دیگی بلکہ عوامی محرومیوں کا ازالہ بھی کریگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں اور میرٹ پر کام مخالفین کی آنکھوں میں کانٹوں کی طرح کھٹکتاجارہا ہے ،اونچھے ہتھکنڈوں ،تعصب اور نفرت کو پرواں چڑھانے والوں کیلئے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے پی کے 80کو مثالی حلقہ بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر،حفاظتی پشتوں کی تعمیر،پلوں کی تعمیر،گرین بلٹس کی تعمیر ،خوڑ وں اور نالیوں سے ملبہ ہٹانے وغیرہ کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنااور نقل و حمل کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا دور ختم ہو گیاہے کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورر اگر کسی محکمہ کا کوئی اہلکار غفلت یا کرپشن میں ملوث پایا گیا تو محکمہ کے بے داغ افسران کے تعاون سے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ہمیشہ حق وصداقت کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی حق وصداقت کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اب سرکاری افسران اور ایم پی ایز، ایم این ایز عوام کے پاس اینگے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی حکومت ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے کوشیش یہی ہے کہ عوام کا ہر جائزمسئلہ ان کے دہلیز پرحل ہوں اورمیرٹ اور انصاف کے مطابق فیصلے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کارکنوں اور عوام کی مشاورت سے تکمیل تک پہنچائے جائیں گے اور کارکنوں کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا۔ پاکستان تحریک انصاف میں کارکنوں کو عزت دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمہ کے تحت کسی بھی ترقیاتی کام میں غفلت اور بد عنوانی بر داشت نہیں کی جائے گی۔
1,610 total views, no views today



