سوات، تاجر برادری سوات نے ٹیکس کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے کرش مشین اونر ایسوسی ایشن کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ، کرش مشینوں پر ٹیکسوں کا نفاذ علاقے میں بیروزگاری کو دوام دینا ہے ، سوات میں بے روزگاری کے سیلاب کو روکنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے ، کرش مشین اونر ایسوسی ایشن کا موقف علاقے میں روزگار کو فروغ دینا ہے ،
جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے واضح کیا کہ کرش مشینوں سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے یہی برسرروزگار افراد احتجاج پر ہے جس کیوجہ سے یہاں بیروزگاری کا ایک نیا سیلاب اُمڈ آیا ہے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے پیش نظر حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے آئے روز ملاکنڈ ڈویژن اور سوات میں نت نئے ٹیکسز لاگو کرنے کے بجائے حکمرانوں کو یہاں روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہئے سوات میں عوام پہلے ہی سے بیروزگاری کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور اوپر سے انصاف کے علمبرداروں کی جانب سے ٹیکسوں کی بھر مار نے غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے انہوں نے اس سلسلے میں آل سوات کرش مشین اونرز ایسوسی ایشن کے صدر رحمت علی خان اور کابینہ کے دیگر اراکین کو تاجر برادری کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
433 total views, no views today


