سوات (وقار سواتی سے ) جمعیت علماء اسلام ( ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے بحالی ہمای خواہش ہے ،ماضی میں بھی ہم نے اس حوالے سے کردار ادا کیا ہے ،کمیٹی قائم کی گئی ہے وہ فیصلہ کریں گے ۔9نومبر کوسربراہی اجلاس منصورہ لاہور میں منعقد ہوگا ، صد سالہ تاریخی اجتماع کو تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے ، ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہاہے اور اس کے لئے ہم نے بہتر فیصلے کرنے ہونگے ، اسلام اور پاکستان کے تحفظ کے لئے اکھٹے ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات دورہ کے موقع پر تحصیل کبل کے علاقہ سرسینئی میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے فاٹا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ فاٹا کا فیصلہ وہاں کے عوام بہتر ہی کرسکتا ہے ،فاٹا میں اگر ریفرنڈم کروائی جائی اور وہاں کے باسیوں کے رائے مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے تو بہتر ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ دینی قوتوں کا ساتھ دیاہے ،انہوں نے کہا کہ تبدیلی والوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور آئندہ الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کامیابی حاصل کریگی ۔ آئندہ انتخابات میں سیٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب پر مولانا محمد امجد نے کہا کہ اگر اتحاد بن گیا ہے تو اتحاد کے کے لئے فارمولہ بنتا ہے تو پھر فارمولاپر ہی عمل کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات کے عوام نے ہمیشہ دینی جماعتوں کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے ۔اس موقع پرسابق سینیٹر مولانا راحت حسین ، جنرل سیکرٹر ی سوات حاجی اسحاق زائد ،اعجاز خان ،ناظم آشفاق خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر قائدین اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے
2,062 total views, no views today



