خوازہ خیلہ، ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج شریف احمد نے کہاہے کہ قانون کی بلا دستی اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے ججوں کے ساتھ ساتھ وکلا ء پر بھی بھا ری ذمہ داری عائد ہو تی ہے وکلا ء کو درپیش تمام مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کر یں گے جو کام جمہو ری طریقے سے انجام پا تا ہے اس کے اثرات مثبت ہو تے ہیں بار اور بینچ لازم و ملزوم ہیں عوام کو انصاف فراہم کر نے کے لئے مشترکہ کو شیشیں کر ینگے خوازہ خیلہ میں ایڈ یشنل سیشن جج کی عدالت قائم کر نے کے لئے کو شش کر ونگا
ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ کی کابینہ حلف بر ادری تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر سول جج خوازہ خیلہ سید شوکت اللہ شاہ ٗ اسسٹنٹ کمشنر غلام سعید خان ٗ ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر انوارالحق بھی مو جو د تھے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج شریف احمد نے نئے منتخب کا بینہ سے حلف لیا جس میں صدر لیاقت علی خان ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری اشرف علی اور فناس سیکرٹری باچا بہادر نے حلف لیا اور ان کو مبارک باد پیش کی اور اپنے طرف سے ہرقسم کے تعا ون کی یقین دہا نی کر ائی۔ تقریب حلف بر ادری سے پہلے تحصیل با ر ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر لیا قت علی خان علا قے کے مسائل پر تفصیلی بحث کی اور مطا لبہ کیا کہ خوازہ خیلہ ایک بہت بڑا علاقہ ہے ایڈ یشنل سیشن جج نہ ہو نے کیو جہ سے عوام کے ساتھ وکلاء بر ادری کو مشکلا ت کا سامنا ہے اگر خوازہ خیلہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی تعینا تی ہو جا ئے تو یہ عوام کے بہتر مفاد میں ہو گا ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج شریف احمد خان نے مزید کہا کہ خوازہ خیلہ میں وکلا ء برا دری اتفاق و اتحاد سے علاقے کی خدمت کر رہے ہیں جو لا ئق تحسین ہے ہما ری بھر پو ر جدوجہد ہو گی کہ یہاں کے وکلا ء کو جو مشکلات درپیش ہیں وہ حل ہو جا ئے
433 total views, no views today


