سوات(این این ائی ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے سوات پولیس کے اہلکاروں کو سیکورٹی فورسز کی وردی میں ڈکیتی کے واردات کرنے والوں کو پکڑنے اور ان سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے اور قتل کے اندھے کیس کاسُراغ لگانے پرنقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں پولیس اسٹیشن شہیدان دینائے سوات کی حدود میں سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس ڈاکو رات کے اندھیرے میں پہاڑی کی چوٹی پر واقع گاﺅں بالاسور کے چند گھروں میں گھس گئے اور ان گھروں کے سارے افراد سے کہا کہ انکا تعلق سیکورٹی فورسزسے ہیں اوروہ چھپے ہوئے دہشت گرد کوگرفتار کرنے آئے ہیں۔ ان گھروں سے سونا، نقد رقوم، موبائل فونز اور دیگر گھریلوں اشیاءاکٹھا کرکے گاڑی میں ڈال کریہ کہہ کر چلے گئے کہ بعد میں سب کو اُن کاسامان واپس کردیاجائیگا ۔ ڈکیتی کی اس اندھے کیس کاسراغ لگانے کے لیے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے انتہائی پیشہ ورانہ اور سائنسی خطوط پر کاروائی کرتے ہوئے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار کا شانگلہ میں سراغ لگاکر اصلی پانچ ملزموں کو گرفتار کرکے اُن سے لوٹی ہوئی 21تولے سونا، 80 ہزار روپے ، دو عدد موٹرسائیکل ، ایک عدد پستول، جائیداد کے دستاویزات ، سیکورٹی فورسز کی وردی اور دیگر اشیاءبرآمد کئے۔ اسی طرح رحیم آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کرکے اُس کی لاش بوری میں بند کرکے کنوئیںمیں پھینک دی تھی۔ پولیس کی تقیشی ٹیم نے بوری کے اندرونی سائیڈ پر درج موبائل نمبر اور لیبل سے اصل ملزم کا سراغ لگاکر گرفتار کرلیا۔بعد ازاں ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اعتراف بھی کرلیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی پی صلاح الدین خان نے دونوں واقعات میں پولیس کی سائنسی خطوط پر تفتیش اور پیشہ ورانہ کوششوں کو سراہا اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ ہر واقعے کو بطور چیلنج قبول کرکے اس کو وک آﺅٹ کرنے کے لیے سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ اور اسکا نتیجہ کامیابی کی صورت میں انہیں ضرور ملے گا۔ آئی جی پی نے فورسز کی وردی میں واردات کرنے والے گروہ کو گرفتار کرنے پر ایس ڈی پی اُو مٹہ محمد اکبر شنواری، ایس ایچ اُو شاہین شاہ اور انوسٹی گیشن آفیسر افضل خان اور اندھے قتل کاسُراغ لگانے پر ایس ڈی پی اُو سٹی سرکل حبیب اللہ خان، ایس ایچ اُو پولیس اسٹیشن رحیم آباد محمد اقبال اور انوسٹی گیشن آفیسر بہادر خان کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نواز۔
پرنسپل سٹاف آفیسر برآئے آئی جی پی کیپٹن(ر) منصور آمان بھی اس موقع پر مودجود تھے۔
#
1,318 total views, 2 views today