بریکوٹ، سوات میں لوڈشیڈنگ کا جِن بے قابو ،بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام میں تشویش کی نئی روح پھونک دی ،جس پر اہلیان علاقہ نے سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح سوات میں شیڈول پر لوڈشیڈنگ ہمیں منظور ہیں لیکن شیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ سواتی عوام سے سراسر نا انصافی ہیں ۔
سوات میں بجلی کی بد ترین لودشیڈنگ نے سواتی عوام کی چیخیں نکال دیں ،ممبران اسمبلی نے چُپ کا روزہ رکھ لیا ہے ،تبدیلی کے نعرے غلط ثابت ہوئے ،اہلیان علاقے نے انتظامیہ سے پُرزور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ازجلد شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ بند کیا جائے ورنہ ہم سڑکوں پر نکل ائینگے ۔سوات میں اس وقت بجلی بلوں کی ادا ئیگی کا شرح سوفیصد ہے لیکن سوفیصد بجلی بلز ادا کرنے والے علاقے کے عوام کو صلہ بدترین لوڈشیڈنگ کی صورت مل رہا ہے۔علاقے کے نومنتخب صوبائی و قومی ممبران غائب ہیں ،علاقے کے عوام فریاد کس کو کریں ۔۔۔۔۔؟ رپورٹ: عبید فضل سوات نیوز ڈاٹ کام
519 total views, no views today


