الپوری، شانگلہ کے تحصیل چکیسر کے دور دراز علاقے فیضل میں 28رکنی جرگہ نے دو معصوم بچیوں کو سورہ کے بھینٹ چڑھا دیا ،محبت علی نے شہناز بی بی کو شادی کے غرض سے گھر سے بھگایا تھا تاہم گزشتہ روز جرگے نے محبت علی کے گھر والوں سے دو کمسن بچیاں اور ایک لاکھ روپے دوسرے فریق کو دینے کا فیصلہ سنایا ذرائع نے بتایا کہ صلحہ کیلئے جرگہ بلائی گئی جرگہ خیر محمد ولد سعید خان سکنہ فیضل نے طلب کیا تھا خیر محمد نے جرگہ کو بتایا کہ شہناز بی بی نا م لڑکی کو محبت علی نے ورغلا پھسلا کر گھر سے بھگائی
خیر محمد نے کہا کہ شہناز بی بی کے ساتھ کافی عرصہ قبل مشران اور میرے والدین نے میرے ساتھ منگنی کی تھی فیضل۔ 28رکنی جرگہ نے فیصلہ سنایا کہ محبت علی کے ساتھ بھاگی ہوئی لڑکی شہناز بیبی کے عوض دو کم سن بچیاں نور جہان بنت محمد ایاز عمر سات سال کا نکاح ذاکر ولد سعید خان اور سیدرہ بیبی بنت محمد علی عمر چھ سال کا نکاح طارق ولد فضل سبحان کیساتھ کیا گیا نکاح پڑھانے والے دو مقامی پیش امام احسان الحق سکنہ لٹئی تالون چکیسر دوسرا امام مسجد مولوی مراد خان سکنہ فیضل چکیسر مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔جرگہ نے یہ بھی فیصلہ دیا کہ محبت علی سے ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے دوسرے فریق کو دیا جائے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایک لاکھ روپے میں سے پچاس ہزار روپے اس وقت جرگہ کے سامنے دیدئے مقامی جرگہ میں زیب خان ولد بخت بلند، بخت تاج ولد سید احمد، سلطان روم ولد بہرام میاں ، وزیر ولد تاج ملوک ، عبدالہادی ولد تاج محمد ،وزیرے ولد سیدا جان اقبا ولد باجے ، راج محمد ولد بہرام میاں ، مومن خان ولد علی شاہ ،وزیر محمد ولد خان محمد ، فضل رحیم ولد بابوزے وغیرہ ساکنان فیضل تحصیل چکیسر شامل ہیں پولیس ذرائع کے مطابق سورہ میں دی جانے والی بچیوں کے باپ کراچی میں محنت مزدوری کرتے ہیں جبکہ اس واقعہ سے لاعلم ہے ان بچیوں کو ان کے دادا میر اسلم نے جرگہ میں سورہ کے بھینٹ چڑھا دیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ چکیسر میں واقعہ کا ایف ائی آر درج ہوئی ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
594 total views, no views today


