مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام ) مٹہ میں پہلے بار ملگری وکیلان تنظیم مٹہ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا محمد ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ سعید احمد خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب دیگر کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا وکلاء برادری پر اس وقت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں وہ اپنے ذمہ داریاں پوری کریں کیونکہ وکلاء برادری ہی معاشرے کی ایک اہم حصہ ہے ضلع نائب ناظم عبدلجبار خان کا خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ جالے گودر میں ملگری وکیلان مٹہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں وکلاء برادری نے شرکت کی اجلاس میں ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان اور دیگر افراد نے شرکت کی اجلاس میں مٹہ میں پہلے بار ملگری وکیلان کے تنظیم کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اور کثرت رائے سے جن امیدواروں کے انتخاب کیا گیا ان میں محمد ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ صدر سعید احمد خان ایدوکیٹ جنرل سیکرٹری عبدالجلا ل خان ایڈوکیٹ سینئر نائب صدر محمد انور علی خان ایڈوکیٹ نائب صد ر حبیب الرحمان ایڈوکیٹ جائینٹ سیکرٹری سیراج علی خان ایڈوکیٹ پریس سیکرٹری اور ممتاز خان ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری شامل ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا کہ اس وقت وکلاء برادری پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اسلئے وکلاء برادری اپنے اس اہم ذمہ داری کو پوری کرتے ہوئے عوام کی رہنمائی کریں انہوں نے کہا کہ وہ ملگری وکیلان کیساتھ شانہ بشانہ ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ہر ممکن تعاون کرینگے اجلاس سے اے این پی مٹہ تحصیل کے صدر محمد قاسیم خان تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
1,006 total views, no views today



