مٹہ(رحیم خان سے )ہاکی فائنل میں بونیر کو شکست، ملاکنڈ آرمی نے کافی سخت مقابلے کے بعد انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی فائنل میچ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق مٹہ سپورٹس گراونڈ میں جاری پاک ارمی کی زیر اھتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ختتام پذیر ہوا ۔ فائنل میچ کے مہمانی خصوصی قومی ہیرو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شہباز سنےئر ، GOC ملاکنڈ میجر جنرل محمد عامر اعوان تھے ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مختلف اضلاع کے ٹیموں نے حصہ لیا ۔ کافی سخت مقابلوں کے بعد ملاکنڈ آرمی اور بونیر کے ٹیموں نے فائنل تک راسائی حاصل کی۔جس کا مقابلہ گزشتہ روز مٹہ سپورٹس گراونڈ میں ملاکنڈ آرمی ہاکی کلب اور بونیر ہاکی کلب کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس میں ملاکنڈ ارمی نے کافی سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد بونیر ہاکی کلب کو 2 گول سے شکست دے کر انٹر ڈسٹرکٹ ٹو رنامنٹ اپنے نام کردیا۔ اختتامی تقریب میںGOCملاکنڈمیجر جنر ل محمدعامر عوان،صو بائی وزیر محمود خان،کمشنر مالاکنڈ ظہیرالسلام ،مشر وزیر اعلی محب اللہ خان ،ضلع نا ئب نا ظم عبد الجبا ر خان ،کمانڈ ر بریگیڈیرمحمد عثما ن ،ڈی سی سوات عامر آفاق، بریگیڈیر (ر) محمد سیلم خان ،اے سی محمد مٹہ محمد جان ، انچارج مٹہ ہسپتال ڈاکٹر سلیم خان ، حاجی تل حیات خان ،سپورٹس کمیٹی امور نوجوانا ن ضلعی چیر مین مقصود علی خان،منظور علی خان ،شاہ دوارن خان علا قے کے وی، دی، سی ممبر ان اور عوام نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ مہمانی خصوصی نے کھلاڑیوں نقد کیش اور انعامات تقسیم کی۔
2,195 total views, no views today



