مینگورہ،سوات میں ڈینگی کنٹرول کے سلسلے میں اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے اور آئندہ حفاظتی موثر اقدامات یقینی بنانے کے لیے ڈی سی سوات کے دفتر میں ایک اجلاس بدھ کے روز اے سی بابوزئی سوات اشفاق خان کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں محکمہ حت،تعلیم،سوشل ویلفیئر،زراعت،فشریز،ٹی ایم ایز اور ساتوں تحصیلوں
کے اسسٹنٹ کمشنرز کو گزشتہ اجلاس میں حوالہ کی گئی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا اور ہر محکمہ کے ذمہ دار افسران کے ساتھ انفراد یھا طور پر تفصیلی بات کی گئی ۔افسران کو بتایا گیا کہ لاروا ختم کرنے والی دوائی ضلع بھر میں مناسب مقامات پر استعمال کرنے ،مچھر پھیلنے کی صورت میں فوگنگ ، سپرے اور ڈینگی کیس سامنے آنے کی صورت میں علاج معالجہ کی سہولیات کی بھر پور فراہمی کے لیے تمام محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کرنی چاہییں ۔ہر محکمہ کو تفویض کی گئی ذمہ داریوں کی تفصیل متعلقہ محکمہ کے سیکریٹری،صوبائی چیف سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کو فراہم کر دی جائے گی اور اپنے فرائض میں ناکام ہونے والے محکموں کو حکام بالا کے سامنے جواب دینا ہوگا۔اجلاس میں ضروری ادویات کی فراہمی،عملہ کی ضروری تربیت،گھر گھر آگاہی پیدا کرنے اور ڈینگی کے موثر روک تھام کے لیے تمام محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں افسران نے درپیش مسائل بھی اجلاس میں پیش کئے اور یقین دلایا کہ وہ محدود وسائل کے باوجود ڈینگی خاتمہ کے لیے دن رات کام کریں گے۔
478 total views, no views today


