مینگورہ،سوات میں آل درجہ چہارم ملازمین کے انتخابات مکمل ہوگئے،سید خطاب نے 2133ووٹ حاصل کرکے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ بدمقابل امیدوار حاجی گل روشن نے1086ووٹ حاصل کرسکے ،درجہ چہارم ملازمین کے انتخابات کے لئے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں13پولنگ اسٹیشن قائم کردئے گئے تھے جہاں پر پولنگ صبح8بجے سے شروع ہوئی اور شام 4بجے تک جاری رہی
،ابتدائی نتائج کے مطابق سید خطاب نے 2133ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار حاجی گل روشن 1086ووٹ حاصل کرسکے ہیں ،صدارتی انتخاب کے بعد اب دیگر کابینہ کا اعلان صدر ساتھیوں کی مشاورت سے کریں گے ۔
397 total views, no views today
Comments


