سوات(خورشید علی )دریائے سوات میں دوبارہ پراسرار بیماری پھیل گئی، جگہ جگہ تالابوں میں مردہ مچھلیوں کو ماہی گیروں نے پکڑ لیا، علیگرامہ سے تعلق رکھنے والا ماہی گیر ہلال خان کے مطابق گزشتہ کئی روز سے دریائے سوات میں جگہ جگہ مردہ مچھلیاں کو دیکھنے کو ملی ہیں، جن کو دریائے سے نکالا گیا ہے، مچھلی کے جلد نیلی رنگ میں بدل گئی ہیں، اور بڑی تعداد میں مختلف جگہوں سے اکٹھی کی گئی ہے، جس کے بعد اب ماہی گیروں نے دریا میں سے مچھلیوں کو پکڑنے کا سلسلہ بند کردیا ہے،پچھلے سال بھی اسی طرح دریائے سوات میں مچھلیاں مردہ حالت میں بڑی تعداد میں پائی گئی تھی ، جس کے بعد محکمہ نے دریا میں مچھلیوں کی پکڑنے پر پابندی لگا دی تھی ، دوسرے طرف محکمہ فشریز کے مطابق گزشتہ سال بھی اسی طرح کا واقعہ رونما ہوا تھا، دریائے سوا ت کے علاوہ دریا پنچکوڑ، دریائے خان خوڑ ، میں بھی مردہ مچھلیوں کو لوگوں نے پکڑے ہیں، ان پر تحقیق کرنے کیلئے پشاور سے ٹیم ائی ہے جنہوں نے مچھلی اور پانی کو ٹیسٹ کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔رپورٹ انے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔
2,979 total views, no views today



