سوات(میاں سید علی سے)چارباغ میں بھی ٹی ایم اے نے بھی صفائی مہم کاآغاز کردیا ، تحصیل ناظم ، ٹی ایم اے کے زیر نگرانی صفائی شروع کردی گئی ہے،ٹی ایم اے کے مطابق صفائی مہم کا یہ سلسلہ ایک مہینہ تک جاری رہے گا، جس میں ٹی ایم اے، تحصیل کونسلرز، ویلج کونسلرزسمیت سکول بچے اور معاشرے کا ہر فرد حصہ لیگا تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد مل سکے، اس سلسلے میں تحصیل ناظم نوید خان کے سربراہی میں اگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، واک کے موقع پر انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کیساتھ ساتھ ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ صفائی کو یقینی بنائے اور اس مہم میں شامل ہو تاکہ ہمارا ماحول صاف ہو سکیں۔
2,506 total views, no views today
Comments



