سوات(خورشید علی)پاک فوج کے جوانوں نے دس سالہ بچی کے اغوائ کی کوشش ناکام بنادی ملزم رحیم اباد پولیس کے حوالے کردیا گیا، ذرائع کے مطابق مینگورہ قمبر بائی پاس پر تحصیل کبل کا رہائشی ملزم فضل احمد دس سالہ بچی لائبہ کو اغوائ کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دونران بچی چیخنے لگی ، جس نے قریب فوج کے جوان کو اپنے جانب متوجہ کردیا،جس نے ملزم کو دھر لیا، ملزم بار بار بچی کو پیسے دینے کی بات کررہا تھا اور اسے اپنے ساتھ لاہور لے جارہا تھا ، جبکہ بچی بار بار انکار کئے جارہی تھی، فوج کے جوان نے مبینہ اغوائ کار کو رحیم اباد پولیس کے حوالے کردیا، جہاں پر اس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
1,475 total views, no views today
Comments



