مٹہ ( رحیم خان سے)مٹہ شکردرہ سے فلائنگ کوچ کی پیدام پر کھڑے مٹہ کالج انے والے دو طالبعلم سیڑھیوں سمیت گر گئے ایک جان بحق دوسرا شدید زخمی فلائنگ کوچ کی پیدام پر کھڑے ایک اور شخص بھی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوا مٹہ کالج انے والے فسٹ ائر کے طالبعلم اپنے ساتھی کیساتھ فلائنگ کوچ سے شیر پلم کی مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے سیڑھیوں سمیت گرکر دوسری فلائنگ کوچ نے ٹکر ماردی پولیس نے فلائنگ کوچ ڈرائیوروں کی خلاف رپورٹ درج کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکردرہ سے مٹہ کالج انے والے فسٹ ائر کے طالبعلم مسمی سہیل احمد ولد دوست محمد عرف سنھبال خان سکنہ شکردرہ اپنے ساتھی شفیع اللہ ولد محمد اعظم خان کیساتھ فلائنگ کوچ کی سیڑھیوں سے پیدام پر کھڑے مٹہ کالج ارہے تھے کہ بمقام شیرپلم فلائنگ کوچ کی موڑ کاٹتے ہوئے سیڑھیوں سمیت سڑک پر گر گئی جن کو ایک اور فلائنگ کوچ نے گرتے ہوئے ٹکر ماردی جس سے گرنے والے دونوں طالبعلم شدید زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے جہاں پر مسمی سہیل احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی ادھر پولیس نے دونوں فلائنگ کوچ ڈرائیوروں مسمیان خیال محمد سکنہ شاہ نگواٹئے اور اکبر صادق سکنہ سیجبن کے خلاف رپورٹ درج کی ہے ادھر ایک اور فلائنگ کوچ سے مسمی وقاص سکنہ اشاڑے بمقام چینلہ برہ درشخیلہ جو پیدام پر کھڑا تھا فلائنگ کوچ کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوا جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لایا گیا پولیس نے رپورٹ درج کی ہے
مٹہ ٹریفک کے مختلف حادثات ایک بچے سمیت دو افراد زخمی زخمیوں کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے پولیس نے رپورٹ درج کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ گوالیرئی علاقہ پشتونئی میں ایک موٹر کار جو ڈارئیور اشرف علی چلا رہاتھا نے ایک بچے مسمی انعام اللہ کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے دوسرے واقعہ میں بیدرہ کی مقام ایک سوزکی وین نے ایک خاتون دختر اہشتمند کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردی جس کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائی گئی پولیس نے دونوں حادثات میں رپورٹ درج کیا ہے
مٹہ بیدرہ میں زمین کی تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کے درمیان لڑائی دونوں فریقوں سے چھ افراد زخمی پولیس نے رپورٹ درج کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ بیدرہ میں زمین کی تنازعہ پر دو فریقوں کی درمیان لڑائی ہوئی جس کی نتیجے میں ایک فریق سے عالم شیر عدنان اور علی شیر جبکہ دوسرے فریق سے دلدار علی مراد علی اور وطن سردار زخمی ہو گئے ز خمیوں کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کئے گئے ادھر پولیس نے رپورٹ درج کیا ہے
1,600 total views, 2 views today