سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی کئی سائن بورڈز اُکھڑ گئے جبکہ متعدد مقامات پر کچی مکانات کے دیواریں بھی گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ادھر مینگورہ شہر کے مضافاتی علاقہ گل کدہ نمبر 2میں د س سالہ سلیمان ولد شیر زرین پر طوفانی ہوا کیوجہ سے دیوار آگرا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا
جبکہ ساتھ ہی واحد زمان نامی شخص شدید زخمی ہوا ،سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں شدید آندھی اور طوفان سے موٹر کار پر بڑا تناور درخت آگرا جس سے موٹر کا رنمبر MT 769میں سوار بچے سلطان زیب ولداورنگزیب اوورظفراللہ ولد باچا زادہ ساکنان فرحت آباد خوزاہ خیلہ سمیت دوافراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پربریکوٹ اور بعد ازاں سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسرے طرف شدید آندھی اور طوفان سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ۔
446 total views, no views today


