بریکوٹ(ریاض احمد سے )قومی وطن پارٹی کے اہم وکٹ گر گئی ،سابق امیدوار پی کے 81 افضل شاہ باچا ، ناظمین کونسلرز، سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک میں شامل ہو گئے، پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر و ڈیڈک چیرمین فضل حکیم خان، جنرل سیکرٹری و پارلمانی سیکرٹری عزیزاللہ خان گران و دیگر قائدین اور کارکنان کا تقریب میں کثر تعداد میں شرکت،پی کے 81 میں پاکستان تحریک انصاف کا پوزیشن مزید مستحکم ، گزشتہ روز قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما و سابق امیدوار پی کے 81 افضل شاہ کے حجرے میں ایک پر وقار شمولیتی تقر یب منعقد ہوا، جس میں سب ڈوثرن بریکوٹ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے علاوہ ضلع سوات کے اہم قائدین نے کثر تعداد میں شرکت، تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر و ڈیڈک چیرمین فضل حکیم خان جنرل سیکرٹری و پارلمانی سیکرٹری عزیزاللہ خان گران ، افضل شاہ باچا، ناظم ویلج کونسل نجیگرام و صدر ال ناظمین و کونسلرز سب ڈویثر ن بریکوٹ فضل ودود باچا، پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے سینئر نائب صدر سعید خان، ضلعی کونسلر یونین کو نسل غالیگے حیدر علی خان، پی کے 81 صدر محمد نعیم خان ، شاہ حسین باچا، محمد شاہ خان کوٹہ، حاجی ظاہر شاہ باچا ، و یگر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں اس ملک میں تبدیلی اور کر پشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی چیرمین عمران خان واحد لیڈر ہے جو اس ملک لوٹنے والوں اور قابضین کے خلاف اورکھڑے احتساب کیلئے میدان نکلا آیا ہے۔ چور اور کرپٹ لوگوں سے نجات اور ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کر نے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے کر پشن اور کمیشن کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کا کارنامہ ہے ۔ محکموں میں اصلاحات اور ریکارڈ قانون سازی کے کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ۔ اس موقع پر افضل شاہ باچا نے تمام کارکنان اور قایدین کا تہیہ دل شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کسی لالچ کے تحت نہیں بلکہ عمران خان کے وژن سے متاثر ہو کر پاکستان تحریک انصا ف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ اور کارکنوں کے ساتھ چلکر پارٹی کو مزید فعال اور مستحکم کرنے کیلئے کو شش کر یں گے، شمولیتی تقریب میں افضل شاہ باچا سمیت حاجی ظاہر شاہ باچا ، ویلج کونسل نجیگرام و ال ناظمین سب ڈوثرن کے صدر فضل ودود باچا، نائب ناظم واجد خان شلمانی، سابق تحصیل کونسلر امیدوار حاجی رحمن ، یوتھ کونسلر یاسیرخان، رحیم شاہ باچا، اسماعیل باچا، حسین شاہ باچا، احمد شاہ باچاکسان کونسلر گل شیر، و دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی و طن پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں با ضابط شمولیت کا اعلان کر دیا، شمولیتی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف سب ڈوثرن بریکوٹ کے قائدین اسد علی خان ، سجاد خان، حسین خان، ڈاکٹر عارف خان، ناظم ویلج کونسل مانیار محمد اسحاق لالا،ویگر بھی موجود تھے،
1,718 total views, no views today



