بریکوٹ، کئی سالوں سے گرمیوں کے موسم میں مال مویشی مالکان چارسدہ بونیر وغیرہ سے جب سوات اتے ہیں تو خود گاڑیوں میں اور اپنے جانور بھیڑ بکریاں روڈ پر ایک بڑے قافلوں کے ذریعے سوات لاتے ہیں ،جس سے پورا سڑک بند رہتا ہے ،
ویسے تو سوات کا روڈ تنگ تو دوسرے طرف بھیڑ بکریوں اور گاڑیوں کا چلنا بہت مشکل ہوتا ہے اور راستے میں جتنا فصل ہے وہ ان لوگوں کی وجہ سے خراب ہو جاتی ہے ۔جبکہ ایکسیڈنٹ روز کا معمول بنا ہوا ہے ،ہر سال ان لوگوں کی وجہ سے درجنوں کے حساب سے ایکسیڈنٹ ہوتا ہے اور کئی قیمتی جانیں اس کی وجہ سے ضائع بھی ہو چکے ہیں جوکہ ریکارڈ پر موجود ہے اور یہ بھی واضح ہے کہ جب رات کے وقت یہ لوگ پیدل سڑک پر چلتے ہیں تو ان لوگوں کے ساتھ تیزدار آلے بھی ہوتے ہیں اگر کوئی ان کو اتنا بھی کہے کہ روڈ کھلا رکھے اور اپ لوگوں کی وجہ سے تمام روڈ بند ہے اورنہ اپ لوگوں کے ساتھ کوئی لائٹ ہے،رات کو یہ لوگ سڑک پر نظر نہیں اتے، اس وجہ سے بعض اوقات ایکسڈنٹ بھی ہوجاتا ہے ، تو یہ لوگ بڑے بد معاشی کے ساتھ لوگوں کو اپنے دباؤ میں رکھتے ہیں ۔عوام حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ ان لوگوں کو لنڈاکی یا کڑاکڑ کے مقام پر روک دیا کریں اور مال مویشی کو گاڑیوں کوذریعے اپنے منزل تک پہنچ جائیں تاکہ قیمتی جانیں بھی ضائع نہ ہو اور اس وجہ سے ٹریفک حادثات میں بھی کمی اجائیگی اور عوام بھی سکھ کا سانس لینگے ۔ رپورٹ عبید سوات نیوزڈاٹ کام
496 total views, no views today


