سوات ، یونین کونسل سیدو شریف میں ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم کے فنڈ سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ، پانی کی قلت دور کرنے کیلئے واٹر پمپس کنوؤں کی کھدائی اور گلی کوچوں کی پختگی پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ اخون بابا میں پرائمری سکول کی منظوری اور مڈل سکول بر کلے کو ہائی کا درجہ بھی دیا جا چکا ہے
، علاقے میں بجلی کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کی غرض سے چار عدد پچاس کے وی ٹرانسفرمرز بھی بہت جلد نصب کئے جائیں گے ، پاکستان تحریک انصا نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے اسے ہر حال میں پورے کئے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل سیدو شریف کے صدر ناہید شاہ ، نائب صدر حیدر علی خان ، جنرل سیکرٹری خورشید علی بابر ، مسکین شاہ ، سراج ماما اور پریس سیکرٹری شکیل احمد نے یوسی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل سیدو شریف کے عہدیداروں نے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے قلیل مدت میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام منظور کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایم این اے مراد سعید اور خواتین ایم این اے بھی نظر انداز یونین کونسل سیدو شریف میں عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیتے ہوئے خصوصی فنڈز مہیا کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی زکواۃ فنڈز کی مدد سے بھی علاقے کے غریب اور نادار مریضوں کو مفت ادویات دی جائے گی جبکہ جہیز فنڈ کے مد میں بھی غریب خواتین کو فنڈز دئیے جائینگے انہوں نے کہا کہ سیدو شریف یونین کونسل ایک گنجان آباد علاقہ ہے انکے لئے کافی فنڈز درکار ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ممبران اسمبلی اور خصوصاً ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم کا کردار لائق تحسین ہے اجلاس کے آخر میں یونین کونسل کے عہدیداروں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کریں اور سوئی گیس سے محروم علاقوں تک سپلائی لائن بچھانے پر کام کا آغاز کریں۔
473 total views, no views today


