سوات، خواجہ آباد کرکٹ گراونڈمیں اوپن سپورٹس کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا،فائنل میچ شائنگ سٹار کرکٹ کلب اور اسرار الیون کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا،اسرار الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اورز میں10وکٹ کے نقصان پر 159رنز بنائے۔جس میں ٹیم کے کپتان اسرار نے بہترین بیٹنگ کا مظاہر کرتے
ہوے نصف سنچری سکور کی ۔شائنگ سٹارکرکٹ کلب کے طرف کسے کپتان رفیع اللہ نے 3،بلال اور سید رحیم نے 2,2کھیلاڑیوں کو آوٹ کیا ، جواب میں شائنگ سٹار کرکٹ کلب کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا اور پور ی ٹیم 96رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔اسرار کر کٹ کلب کی جانب سے فاسٹ باولر ایاز خان نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاراور ز میں 5کھیلاڑیوں کو آوٹ کیا جس پر ان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔فائنل میچ کے اختتام پرمہمانی خصوصی تحریک انصاف سیدو شریف کے رہنما حیدر علی خان اور شکیل خان نے کھیلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیئے اس موقع پر کھیلاڑیوں کو خطاب کر تے ہوئے حیدر علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور تحصیل کے سطح پر سٹیڈیم قائم کرینگے جس سے نوجوان کھیلاڑیوں کوکھیلنے کا مواقع پیدا ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کیونکہ کھیل سے نوجونوں کے صحت مندانہ صلاحیتں سامنے آئنگے انہوں نے ٹورنامنٹ کے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح ٹورنامنٹ منعقدہونے چاہئے
421 total views, no views today


