سوات،مینگورہ میں شادی شدہ خاتون پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ کے والد نے پوسٹ مارٹم اور رپورٹ درج کرنے کی درخواست کردی ،پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد انکوائری شروع کردی ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے علاقے محلہ بنڑ میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی شادی شدہ خاتون مسماۃ(س)زوجہ عمران کو اسپتال لایا گیا
تو شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کو مرگی کا مرض لاحق تھا اور رات کو مرض کے حملے کے بعد اس کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ متوفیہ کے والد نے پولیس کو پوسٹ مارٹم کرنے اور تحقیقات کی درخواست کردی جس پر پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
356 total views, no views today
Comments


