بریکوٹ،موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکا ہے 90,90,90دن کب کے پورے ہو چکے ہیں ۔بلدیاتی نظام اور صوبے میں تبدیلی کے نعرے لگانے والے ناکام ہو چکے ہیں ۔مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے تعلیم یافتہ نوجوان در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز شموزی میں سابقہ ایم پی اے وقار احمد خان
نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کی بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر یونین کونسل شموزی کے صدر فضل وہاب خان عرف طوطا،ارشد خان ،عدالت خان لالاجی ،فضل الہی عرف بالی ،محمود خان ،ایوب باچا،خورشید خان ۔امین اللہ خان ،ریاض علی خان ،بابو خان ، محمد رازق خان بھی موجو د تھے ،سابقہ ایم پی اے وقار احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گیا سونامی کہاں گئی 90دن کی تبدیلی ۔90دن کیا ایک سال گزر گیا مگر عوام تبدیلی کی راہ تھکتے تھک گئے ہیں ۔ہمارے دور حکومت میں جو فنڈ ہم نے منظور کیا تھا اب انکے ممبران اسمبلی اپنے بورڈ لگوا کر نام کما رہے ہیں مگر عوام کو مذید دھوکہ نہیں دے سکتے اب عوام جاگ چکی ہے ،کرکٹ ٹرنامنٹ کی اختتام پر ارگنائیزنگ کمیٹی کو 20,000روپے نقد انعام دیا جبکہ فاتح ٹیم کو پانچ ہزار اور رنر ٹیم کو تین ہزار کا انعام دیا ۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا کہ گراونڈ نہ ہونے کے باوجود اپ لوگ عام کو انٹر ٹین کر رہے ہیں ۔
472 total views, no views today


