سوات،سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم اور دہم کے ٹاپ ٹین ناموں کے اعلان میں صرف دو گھنٹے باقی رہ گئے ، سوات تعلیمی بورڈ ٹھیک پانچ بجے سہ پہر کو خپل کور ماڈل سکول کے ہال میں ٹاپ ٹین ناموں کا اعلان کرینگے، اس موقع پر پوزیشن لینے والے طلباء ، طالبات اور ان کے والدین کو اگاہ کیا جا چکا ہے، ذرائع کے مطابق سوات ، شانگلہ اور بونیر
کے اضلاع کے طالب علموں نے ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ بنائی ہے، تاہمی حتمی طورپر معلوم نہ ہوسکا کہ کس ضلع کے طالب علم نے سوات بورڈ کو ٹاپ کیا ہے، سوات نیوز ڈاٹ کام ان تمام طلباء سے جنہوں نے ٹاپ ٹین میں پوزیشن لی ہیں ان سے انٹرویو کریگا جبکہ ٹاپ ٹین کے ناموں ان کے تصاویر اور مارکس بھی اپنے ویب سائیٹ پر شائع کریگا، اس کے علاوہ پیر کے صبح چھ بجے سوات ، بونیر اور شانگلہ کے طلباء وطالبات اپنا رزلٹ ان لائن سوات نیوز ڈاٹ کام پر دیکھ سکتے ہیں۔
712 total views, no views today


